آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات پر بھی بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان اسلامی دنیا میں سعودی عرب کے نمایاں مقام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سعودی وزیر داخلہ نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ سعودی وزیر داخلہ نے بارڈر مینجمنٹ اور علاقائی استحکام کے لیے بھی پاکستان کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیر داخلہ نے سفارتی سطح پر دو طرفہ تعاون میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
Comments are closed.