بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آذربائیجان سے جھڑپیں، آرمینیا کے وزیرِ اعظم کا عالمی رہنماؤں کو فون

آرمینیا کے وزیرِ اعظم نے آذربائیجان کے ساتھ تازہ سرحدی جھڑپوں کے بعد عالمی رہنماؤں کو ٹیلی فون کیا ہے اور عالمی برادری سے ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آرمینیا کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ٹیلی فون کر کے آذربائیجان کی تازہ جارحانہ کارروائیوں سے آگاہ کیا ہے۔

آرمینیا کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ عالمی برادری آذربائیجان کی کارروائیوں پر مناسب ردعمل دے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آرمینیا نے دعویٰ کیا ہے کہ آذربائیجان کی فوج مسلسل پیش قدمی کر رہی ہے۔

دوسری جانب آذربائیجانی وزارت دفاع نے آرمینیا پر سرحد پر بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیوں کا الزام لگایا ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق آرمینیا نے سرحدی فوجی پوزیشنوں پر مارٹر اور گولیاں برسائی ہیں، جس میں فوجیوں کو جانی نقصان پہنچا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.