جنوبی افریقہ نے بھارت کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں باآسانی 49 رنز سے شکست دے دی، تاہم سیریز 1-2 سے بھارت کے نام رہی۔
اندور میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے بھارتی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔
پروٹیاز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ پر 227 رنز بنائے، رائیلی روسو نے 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ان کے علاوہ وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک 68 رنز بنا کر دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔
228 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 18.3 اوورز میں 178 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
بھارت کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر دنیش کارتک 46 اور دیپک چہار 31 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کے ڈوائن پریٹوریس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ وین پارنیل، لُنگی این گیڈی اور کیشو مہاراج نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ ابتدائی دو میچز میں کامیابی کے باعث بھارت نے یہ سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔
Comments are closed.