افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد نبی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف میچ میں آخری اوور میں یارکر اور سلو باؤنسر کرنے کا پلان تھا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے محمد نبی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ سب میں اچھی کارکردگی دکھائی، کسی بھی مرحلے میں ہم نے ہمت نہیں ہاری۔
محمد نبی نے کہا کہ کراؤڈ کا سپورٹ کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ 2022 میں سپر فور مرحلے میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر بھارت کو بھی فائنل کی دوڑ سے باہر کردیا۔
پاکستان کو اس میچ میں فتح اور ایونٹ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے 130 رنز کا ہدف ملا جو نسیم شاہ نے آخری اوور میں دو گیندوں پر دو چھکے لگا کر پورا کرلیا۔
Comments are closed.