مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا مشہود نے مخالفین پر دھوکے سے مقاصد حاصل کرنے کا الزام لگادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہمارے لیے بھی عدالتیں کھولیں۔
لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا مشہود نے کہا کہ آج پھر ایک دھوکا کیا گیا، جس طرح وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین دھوکے سے اپنے مقاصد حاصل کرنے پر یقین رکھتے ہیں،بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر لگے ہوئے تھے، آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عدلیہ نے جس طرح ان کے لیےراتوں کو عدالتیں کھولیں، آج ہمارے لیے بھی کھولیں۔
رانا مشہود نے مطالبہ کیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن کالعدم قرار دے کر دوبارہ کرایا جائے۔
Comments are closed.