مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ آج ڈی جی خان میں مہنگائی اور لاقانونیت کے خلاف جلسہ کیا جا رہا ہے۔
یہ بات مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں سے قافلے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کے تحت آج ریلوے روڈ پر جلسہ منعقد ہو گا۔
پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، شہباز شریف اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔
Comments are closed.