بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج صبح ڈالر سستا ہو گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر عدم استحکام کا شکار ہے، جس کی قدر کسی دن بڑھ رہی ہے تو کسی دن اچانک کم ہو جاتی ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی سامنے آئی ہے۔

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر 71 پیسے سستا ہونے کے بعد 239 روپے کا ہو گیاہے۔

کئی روز سے اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر نے آج معمولی پسپائی دکھائی ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 75 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41003 سے تجاوز کر گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.