نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے 2 مئی تک ملک بھر میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا الرٹ جاری کردیا۔
کراچی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، جہاں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات نے بھی کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اندرون سندھ میں دادو، نوابشاہ، جیکب آباد، لاڑکانہ اور سکھر میں 26 اپریل سے 2 مئی تک دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سے 48 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور حیدرآباد کے اضلاع میں درجہ حرارت 43 سے 45 ڈگری تک ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں گرم موسم اور رمضان المبارک کے دوران بھی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کے لیے سحری، افطار اور اعتکاف مشکل ہوگیا۔
Comments are closed.