بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سے سندھ میں کورونا لاک ڈاؤن ختم

سندھ میں کورونا کیسز بڑھ جانے کی وجہ سے لگایا جانے والا لاک ڈاؤن آج سے ختم ہوگیا، اب بازار اور شاپنگ مال رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے، شادی بیاہ کی تقریبات کھلے مقامات پر ہوسکیں گی۔

لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد آج سے آؤٹ ڈور ڈائننگ رات 10 بجے تک ہوگی جبکہ اِن ڈور ڈائننگ کی اجازت ابھی نہیں ہوگی۔ اِن ڈور جِم میں صرف ویکسین لگوانے والے جاسکیں گے۔

سندھ میں مزارات اب بھی بند رہیں گے جبکہ اسکول 19 اگست تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

10 اگست سے انٹر کے رہ جانے والے پرچے شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاک ڈاؤن کے باوجود کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی نہ آسکی، یہ شرح اب بھی 20 فی صد سے زائد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.