بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا کے 2289 نئے کیسز رپورٹ، 2 مریضوں کا انتقال

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12229نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 2289 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ اس طرح کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 7693 ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ آج مزید 153مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 469506 ہو چکی ہے۔ اب تک 7307649 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 492574 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت 15375مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 15176 گھروں میں، 20 آئسولیشن سینٹرز میں اور 179مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، 172مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ صوبے کے 2289 نئے کیسز میں سے 2009 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 792، ضلع جنوبی 501، ضلع وسطی 373، ملیر 115، ضلع غربی 95 اور کورنگی سے 133نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد 69، نوشہرو فیروز 24، بدین 21، ٹنڈو محمد خان 17، ٹھٹھہ 17، مٹیاری 12، ٹنڈوالہیار 11، جامشورو 11، دادو 8، سانگھڑ 8، لاڑکانہ 7، تھرپارکر 7، عمرکوٹ 6، شہید بینظیر آباد 6، خیر پور 4، سکھر 2 اور گھوٹکی سے ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 190213 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔ اس طرح اب تک 31311554 افراد کی ویکسی نیشن کی جاچکی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.