وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال بیان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 مریض انتقال کرگئے، جبکہ 262 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 384 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں10057 نمونوں کی جانچ کی گئی جس کے نتیجے میں 262 نئے کیسز سامنے آئے جو تشخیص کی شرح کا 2.6 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7 مریض انتقال کرگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 4350 ہوگئی ہے جو اموات کی شرح کا 1.7 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک3019691 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور 258265 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 384 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جس سے صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 241864 ہوچکی ہے جو بحالی کی شرح کا 93.6 فیصد ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت 12051 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 11655 گھروں میں، 8 آئسولیشن سینٹرز میں اور 388 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 352 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 42 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 262 نئے کیسز میں سے129 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی 70، ضلع جنوبی 25، ضلع وسطی 13، ملیر 8، کورنگی 7 اور غربی میں 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
صوبے کے دیگر اضلاع میں ٹنڈو محمد خان 22، حیدرآباد اور جامشورو19۔19، بدین اور میرپورخاص10۔10، خیرپور، ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور شہید بے نظیر آباد 8 ۔ 8، لاڑکانہ اور شکار پور 4 ۔ 4، گھوٹکی 2، جیکب آباد، نوشہرو فیروز اور قمبر میں 1 ۔ 1 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر عمل کریں اور محفوظ رہیں۔
Comments are closed.