سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجا محمد فاروق حیدر خان کا کہنا ہے کہ آج آزادکشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، پی ٹی آئی نے آزاد کشمیر کی سیاست کو گندا کر کے رکھ دیا ہے۔
مظفر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجا فاروق حیدر نے کہا کہ پہلے ایک ایسے شخص کو وزیر اعظم بنایا گیا جسے کوئی جانتا نہیں تھا، اب جس کو وزیراعظم بنایا جارہا ہے اس کا میرٹ سب جانتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک پارٹی اپنی جماعت کے وزیراعظم پر کرپشن کا الزام لگا کر اسے نکالتی ہے، ہم مہینے کے اندر نیا وزیر اعظم بھی لاسکتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) والوں نے اپنے ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کی۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا تھا کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کا بائیکاٹ کریں گے، اسمبلی اجلاس بھی غیرآئینی طریقے سےطلب کیا گیا ہے۔
Comments are closed.