پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ آج ان شاءاللّٰہ تحریک انصاف کا امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب بنے گا لیکن ہمیں پھر بھی نظام کی بہتری کے لیے گریٹ ڈیبیٹ کی ضرورت ہے۔
ایک بیان میں فیصل جاوید نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو کا انتخاب عوام کے براہ راست ووٹ سے ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کے ووٹ سے ڈائریکٹ چیف ایگزیکٹو کا انتخاب ہو کیونکہ عوامی نمائندے تو خریدے جاسکتے ہیں مگر یہ عظیم قوم نہ غلام ہے اور نہ بکنے والی ہے، پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے چیف ایگزیکٹو کے بلواسطہ انتخاب کے نظام کو انتہائی غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس کو عوام نے ووٹ دیکر اسمبلی میں اکثریت دی وہی حقدار ہے، ضمیر فروشی اور لین دین سے عوام کے مینڈیٹ کی نفی کی جاتی ہے، ایسے نظام کو بدلنا ناگزیر ہے۔
Comments are closed.