آسٹریلوی کرکٹرز سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے بھارتی فرنچائزز نے ایک سالہ معاہدے کے لیے غیر رسمی بات چیت شروع کردی۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فرنچائز کے نمائندوں نے مالی معاملات اور دیگر لیگز سے معاہدے ختم کرنے پر بات کی۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک معروف کرکٹر کے ساتھ 5 ملین آسٹریلوی ڈالرز کے معاہدے کی بات ہوئی، یہ رقم آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو ون ڈے اور ٹیسٹ کے کپتان کی حیثیت سے ملنے والی رقم سے دگنی ہے۔
اس سے متعلق آسٹریلوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ڈیوڈ وارنر ، پیٹ کمنز اور گلین میکسویل سے بات چیت کا امکان ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق ایک سالہ معاہدے کے تحت فرنچائزز کھلاڑیوں کو اپنی ملکیت کی دیگر لیگز کی ٹیموں میں کھلا سکیں گے۔
Comments are closed.