چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے 4 ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی میٹنگ کو اچھا قرار دیا ہے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رمیز راجا نے کہا کہ آئی سی سی میٹنگ میں 4 ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق بہت اچھی بات چیت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چار ملکی ٹورنامنٹ کے آئیڈیا کو خوش آمدید کہا گیا اور اس پر بحث ہوئی، پاکستان کے اس آئیڈیا کو کھیل میں دلچسپی کی پروموشن سے متعلق دیکھا گیا ہے۔
پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے مزید کہا کہ 4 ملکی ٹورنامنٹ سے متعلق مزید بات ہوگی۔
Comments are closed.