بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی سی سی ایوارڈز: شاہین شاہ آفریدی نے ’گارفیلڈ سوبر ٹرافی‘ جیت لی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا۔

شاہین شاہ آفریدی سرگارفیلڈ سوبرز ٹرافی جیتنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔ 

اس ایوارڈ کیلئے شاہین شاہ آفریدی، جو روٹ، محمد رضوان اور کین ولیمسن کے نامزد تھے۔

شاہین شاہ آفریدی نے 36 انٹرنیشنل میچز میں 78 وکٹیں اپنے نام کیں۔

شاہین شاہ آفریدی کی اوسط 22.20 رہی جبکہ بہترین بولنگ 51 رن دے کر 6 وکٹیں رہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے ہیں۔

شاہین آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 7 وکٹیں اور مجموعی طور پر 21 میچز میں 23 وکٹیں لیں جبکہ 9 ٹیسٹ میچز میں 47 وکٹیں لیں اوسط 17.06 رہی۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.