آئی جی پنجاب انعام غنی نے 8 پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق رانا شعیب ڈی پی او اٹک، مظہر اقبال ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی تعینات کیے گئے ہیں۔
فیصل مختارڈی پی او پاکپتن، خالد محمود اے آئی جی پروکیورمنٹ تعینات ہوئے ہیں جبکہ ڈی پی او پاکپتن ملک جمیل کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تنویر ملک سی ٹی او فیصل آباد، شہزادہ عمر عباس ایس پی سٹی گوجرانوالہ تعینات ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ وقار عظیم کو سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
Comments are closed.