آئی جی پنجاب راؤ سردار علی نے چونیاں میں ہوئے خونریز تصادم کی آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری اور قانونی کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔
پولیس کے مطابق چونیاں میں کوٹ بسم اللّٰہ نہر پر دو گروپوں کے درمیان تصادم اس وقت ہوا جب وہ عدالت پیشی پر جارہے تھے، خونریز تصادم کے نتیجے میں 1 راہگیر سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12 سال کے بچے سمیت 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 2 زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں علاج کیلئے لاہور منتقل کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب تصادم کے خلاف کنگن پور کی تاجر تنظیموں نے احتجاج کرتے ہوئے مارکیٹیں بند کردی ہیں۔
پولیس کا ابتدائی تحقیقات کے بعد کہنا ہے کہ دونوں گروپوں میں پرانی دشمنی پر علاقے میں ایک ہفتہ سے لڑائی جاری ہے اور 4 روز قبل بھی مخالفین کے درمیان فائرنگ سے 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔
Comments are closed.