آئی جی پنجاب انعام غنی نے11 پولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردیے، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عائشہ بٹ اے آئی جی ٹریننگ، رانا لطیف ایس ایس پی لیگل لاہور اور حسنین حیدر کو ایس ایس پی ایڈمن سی ٹی ڈی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔
تازہ تقرر و تبادلے میں طارق ولایت ایس پی سی ٹی ڈی پنجاب، ولید محمود ایس ایس پی آر او سی ٹی ڈی راولپنڈی تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق آصف صدیق ایس پی سیکیورٹی لاہور ہائیکورٹ، سہیل فاضل چیف ٹریفک آفیسر گوجرانوالہ تعینات کیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب کے حکم نامے کے مطابق سیف اللّٰہ مرتضیٰ ایس پی پولیس ٹریننگ کالج لاہور، آصف شیخ اے آئی جی لیگل، سی پی او پنجاب تعینات کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غلام حسین ایس پی لیگل شیخوپورہ اور شعیب عقیل کو ایس پی لیگل گوجرانوالہ تعینات کیا گیا ہے۔
Comments are closed.