چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی اسلام آباد کو لاپتہ شہری حسیب حمزہ کو کل صبح 10 بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے لاپتہ شہری حسیب حمزہ کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، آئی جی اسلام آباد بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ حسیب حمزہ کی گُمشدگی پر ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی صاحب یہ ناقابل برداشت ہے، لاپتہ افراد سے متعلق پہلے ایک فیصلہ موجود ہے، فیصلے میں قرار دیا تھا آئی جی اور متعلقہ افسران ذمہ دار ہوں گے۔
ہائیکورٹ نے کہا کہ 23 اگست سے بندہ غائب ہے، اب یہ عدالت اس فیصلے کے مطابق ہی جائے گی۔
چیف جسٹس نے آئی جی کو کل صبح 10 بجے تک لاپتی شہری کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
Comments are closed.