گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کی گئی ڈیل سب کے سامنے آئے گی۔
مانچسٹرمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی ایسی ڈیل نہیں کی جائے گی جس سے ملکی معیشت کو مزید نقصان ہو۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کردی ہیں، پاکستان جلد گرے لسٹ سے نکل جائے گا۔
گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان دیگر ممالک سے بھی سی پیک طرز کے معاہدے کر سکتا ہے۔
Comments are closed.