بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف کو پیٹرولیم پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر اتفاق ہوگیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو پیٹرولیم پر لیوی 50 روپے لیٹر تک بڑھانے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

پاکستان کی طرف سے آئی ایم ایف کو بجھوائے گئے اظہارِ آمادگی کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

 ذرائع کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرول پر 10، ڈیزل پر 5 روپے لیوی بڑھائی جائے گی، جبکہ ستمبر میں پیٹرول پر لیوی بڑھ کر 30 اور ڈیزل پر 15 روپے ہو جائے گی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ دستخط کرکے واپس بجھوا دیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ آنے والے مہینوں میں لیوی میں مزید پانچ پانچ روپے لیٹر اضافہ کیا جائے گا، جنوری 2023 تک لیوی بڑھ کر 50 روپے فی لیٹر تک ہو جائے گی۔

ملک میں اس وقت پیٹرول پر 20 ،ڈیزل، مٹی کے تیل پر 10 روپے لیوی عائد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال پیٹرولیم لیوی کی مد میں 855 ارب روپے وصول کرنے کا ہدف ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کو لیٹر آف انٹینٹ دستخط کرکے واپس بجھوا دیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ میں نے اور گورنر اسٹیٹ بینک نے آئی ایم ایف کے لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.