بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل پانچویں روز گراوٹ

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف معاہدے کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) مسلسل پانچویں روز گراوٹ کا شکار رہا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے کم ہوئی۔  

آئی ایم ایف معاہدے کے بعد آج سیشن کے آغاز پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس پونے پانچ سو پوائنٹس مثبت تھا جو کاروباری دن کے اختتام پر 309 پوائنٹس منفی ہے۔

کاروباری دن کے دوران 100 انڈیکس آج 952 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

حصص بازار میں آج 23 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 7 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 55 ارب روپے کم ہو کر سات ہزار 14 ارب روپے ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.