حکومت کا بجٹ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 750 ارب روپے جمع کرنے کا ہدف ہے، مگر یہ حیران کن ہدف حاصل کیسے ہوگا؟
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں ہدف حاصل کرنے سے متعلق سوال پر وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ اس وقت آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم مصنوعات پر مزید ٹیکس لگانے کا کوئی معاہدہ نہیں ہے۔ اگر آنے والے دنوں میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئیں تو ٹیکس لگانے کا سوچیں گے۔
وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ بجٹ کے فوری بعد ٹیکس لگانے کی کوئی کمٹمنٹ نہیں ہے۔
Comments are closed.