پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج سرمایہ کاری کا مثبت دن رہا، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے طے ہو جانے کی اطلاعات پر انڈیکس پانچ سو پوائنٹس بڑھا ہے۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 518 پوائنٹس اضافے سے 41 ہزار 862 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔
کاروباری دن میں 100 انڈیکس 742 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج بلند ترین سطح 41 ہزار 970 رہی۔
بازار میں آج 16 کروڑ 48 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 6 ارب 48 کروڑ روپے سے زائد رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 73 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 15 ارب روپے ہے۔
Comments are closed.