مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے ہوگئے ہیں، معاہدہ اسی ہفتے ہوجائے گا۔
شوکت ترین نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ اسٹیٹ بینک سے متعلق قانون کیلئے آئینی ترامیم کی ضرورت ہے، آئینی ترامیم کیلئے ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔
مشیر خزانہ نے بتایا کہ مہنگائی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی قیمتیں میرے کنٹرول میں نہیں ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تاخیر نہیں ہوگی۔
سائبر حملوں سے متعلق شوکت ترین کا کہنا تھا کہ دشمن ملک ہمارے پڑوس میں بیٹھا ہے۔
Comments are closed.