بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف سے بجٹ اور ٹیکس چھوٹ پر بات چیت جاری ہے، چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے بجٹ اور ٹیکس چھوٹ پر بات چیت جاری ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس چھوٹ میں کمی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لئے دی گئی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر آئی ایم ایف سے متفق نہیں ہوں گے، عام آدمی کے فائدے کے لئے کچھ ٹیکس چھوٹ جاری رہ سکتی ہیں۔

عاصم احمد نے مزید کہا کہ نظرثانی شدہ ہدف 6 ہزار 1 سو ارب حاصل کیا جائے گا، آئندہ مالی سال جو ہدف رکھا جائے گا اسے حاصل کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماہانہ مقرر کردہ ٹیکس ہدف کا حاصل کیا جارہا ہے، اس وقت تمام کوششیں رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے پر ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نے یہ بھی کہا کہ آئندہ مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے پالیسی اقدامات کیے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.