پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مونیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) آپ کو قرض دیتا ہے، خرید نہیں لیتا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یکم مئی کو اعلان کیا کہ اب زیرو لوڈشیڈنگ ہوگی، اگلے دن ملک بھر میں خوب لوڈشیڈنگ ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر توانائی الیکٹرانک ہوگئے یا چارج ہورہے ہیں پتا نہیں، یہ وہ وزیر ہیں جن کے پہلے دور میں درآمدات نیچے گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب دنیا میں پیٹرول کی قیمت اوپر جارہی تھی تب عمران خان نے قیمت کو کم کر کے دکھایا، ہم نے آئی ایم ایف کو مطمئن کیا تھا۔
شہباز گل کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان اگر معاہدے کر کے گئے تھے تو حکومت سامنے لے آئے، جس کو آپ معاہدہ کہتے ہیں وہ آئی ایم ایف کی رپورٹ ہے۔
Comments are closed.