سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک بھر کے ایئر پورٹس پر انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم (آئی ایل ایس) سہولت نہ ہونے کی وجہ بتادی۔
سی اے اے ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ایئرپورٹس پر کیلی بریشن نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایل ایس کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔
ملک بھر کے ایئرپورٹس پر آئی ایل ایس نہ ہونے سے اب لینڈنگ کے لیے طیاروں کی رہنمائی وی ایف آر اور آر این پی سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق انسٹرومنٹل لینڈنگ سسٹم طیاروں کی لینڈنگ کے وقت رہنمائی کرنے والا جدید نظام ہے، مقررہ مدت میں آئی ایل ایس کی کیلی بریشن کرانا لازمی ہوتا ہے۔
آئی ایل ایس کی کیلی بریشن کرنے والے سی اے اے کے دونوں طیارے گراؤنڈ ہیں، جن کی وجہ سے آئی ایل ایس کی کیلی بریشن وقت پر نہیں ہو سکی۔
ذرائع کے مطابق سی اے اے کا ایک کیلی بریشن ایئر کرافٹ متعلقہ افسر کی غفلت کی وجہ گراؤنڈ ہوا جبکہ دوسرا کیلی بریشن ایئر کرافٹ پرندہ ٹکرانے سے گراؤنڈ ہوا۔
سی اے اے انتظامیہ متاثرہ طیاروں کی بر وقت مرمت نہیں کر اسکی، ایک کیلی بریشن طیارے کی مرمت 20 دسمبرتک ہونے کی امید ہے۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر میں صرف کراچی ایئرپورٹ پر آئی ایل ایس کام کررہا ہے۔
Comments are closed.