وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا معاملہ اگر جلد حل ہو جاتا تو بہتر ہوتا، مگر کچھ معاملات میں دیر ہو جاتی ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ ایم کیو ایم اور خالد مقبول صدیقی کی بات کو ہلکا تو نہیں لیا جاسکتا۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں سے اختلاف تو رہتا ہے، لیکن اگر ان کے پاس تجاویز ہیں تو کابینہ میں پیش کر سکتے ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.