hookup agency in singapore burley bike hookup what is the best gay hookup app galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئین شکنی کرنیوالے کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے: راجہ ریاض

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ جس نے آئین شکنی کی ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں راجہ ریاض نے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

ان کا کہنا ہے کہ قانون کو اپناراستہ اپنانا چاہیے، جس نے پارٹی قائد کی وفاداری نبھانے کے لیے آئین روندا وہ ہیرو بنا ہوا ہے، حالانکہ وہ ہیرو نہیں آئین شکن ہے۔

راجہ ریاض نے یہ بھی کہا کہ گورنر اور صدر حلف لینے کے بجائے بیمار ہو جاتے ہیں، شکر ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے حلف کے لیے راجہ پرویزاشرف بیمار نہیں ہوئے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا۔

واضح رہے کہ آج جے یو آئی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا حلف اٹھا لیا۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی سے حلف لیا۔

آج کا قومی اسمبلی کا اجلاس 3 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل تھا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے اجلاس کی صدارت بھی سنبھال لی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.