بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہوئی: نیر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر بخاری کا کہنا ہے کہ کل آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی جیت ہوئی ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر بخاری نے کہا ہے کہ قوم کو آئین کی بالادستی اور جمہوریت کی فتح یابی مبارک ہو۔

ان کا کہنا ہے کہ غیر جمہوری سوچ کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے، 10 اپریل 1973ء کو قوم کو دستور کا جمہوری تحفہ ملا تھا۔

پینل آف چیئر ایاز صادق نے اعلان کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ آئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ 10 اپریل 2022ء کو غیر جمہوری عناصر کو آئینِ پاکستان کے ہتھیار سے نکالا گیا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ آئین سے کھلواڑ کرنے والوں نے ہمیشہ تاریخ کے کوڑے دان میں جگہ پائی ہے۔

نیر بخاری نے یہ بھی کہا ہے کہ آئین کی خالق جماعت پیپلز پارٹی اور اپوزیشن ممبران کی جدوجہد سے آئین، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی بالادستی قائم ہوئی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.