پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان کے حالات بدل جائیں گے۔
گجرات میں پریس کانفرنس کے دوران قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو گی، اس معاملے اگر مگر والی کوئی بات نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے پاکستان کے حالات بدل جائیں گے، بلاول بھٹو کے عوامی لانگ مارچ کے مقابلے میں شاہ محمود قریشی کی مارچی ہے۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی فیل ہو چکی ہے، بڑھکیں نہیں کام دکھائی دینا چاہیے، متنازع الیکشن کے باعث قائم حکومت مکمل نااہل و نالائق ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹی انا کی بدولت کوئی وعدہ پورا نہیں کر پائے، حکومت کو گھر بھیجنے کے لئے ہر شہری بلاول بھٹو کا ساتھ دے۔
Comments are closed.