آئندہ ہفتے سے سینیٹ سیکریٹریٹ اور ماتحت دفاتر کھولنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیر 3 مئی سے ضروری اسٹاف کے ساتھ پارلیمانی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ میں دفتری اوقات کار تبدیل کردیے گئے ہیں۔
نئے اوقات کار کے مطابق سینیٹ سیکریٹریٹ ہفتے اور اتوار کو بند جبکہ پیر اور جمعرات کو صبح 10 تا 2 بجے کھلے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جمعے کو صبح 10 بجے سے 1 بجے تک سینیٹ سیکریٹریٹ کھلا رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر بند کیا گیا تھا۔
Comments are closed.