اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تقرری کے خلاف شیخ رشید کی درخواست کی سماعت میں ریمارکس دیے کہ امید ہے آئندہ سماعت تک حنیف عباسی عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی حنیف عباسی کےخلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں شیخ رشید عدالت میں پیش ہوئے جب کہ حنیف عباسی کی طرف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن احسن بھون بطور وکیل عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی عدالت میں حنیف عباسی کو وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر کرنے کے خلاف سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
دوران سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے کہ حنیف عباسی کو آئندہ سماعت تک وزیراعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کام سے روک دیتے ہیں۔
احسن بھون کے مؤقف پر جسٹس اطہر نے کہا کہ امید ہے آئندہ سماعت تک حنیف عباسی عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے جب کہ معاون خصوصی کاکام وزیراعظم کو مشورہ دینا ہوتا ہے جوبغیر نوٹی فکیشن بھی دے سکتے ہیں۔
Comments are closed.