وزیراعظم عمران خان کے مشیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ 2023ء کے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال ہوگی۔
میڈیا بریفنگ میں بابر اعوان نے کہا کہ ن لیگ جیت جائے تو زندہ باد الیکشن کمیشن کے نعرے لگاتے ہیں، ہارتے ہیں تو الیکشن کمیشن کے خلاف ریلی نکالتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تھانے، پٹوار یا کچہری کے مال خانے میں ووٹوں کے تھیلے رکھے جاتے ہیں، الیکشن کمیشن نے ووٹوں کے تھیلے رکھنے کے لیے جگہ نہیں بنائی۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے 4 حلقے کھولنے کے لیے کہا تھا، جن میں سے 3 میں وکیل تھا۔
Comments are closed.