
پاکستانی خواتین کرکٹرز نے ثابت کردیا کہ وہ صنف نازک نہیں بلکہ صنفِ آہن ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر خواتین کرکٹرز کی ٹریننگ کی ویڈیو شیئر کی۔
خواتین کرکٹرز نے جِم میں ڈمبل اور پلیٹس اٹھا کر اور مختلف مشینوں پر پروفیشنل انداز میں ٹریننگ کی۔
پاکستان اور آئرلینڈ ویمن ٹیمز کے درمیان ون ڈے میچز 4، 6 اور 9 نومبر کو جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14 اور 16 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، ون ڈے میچز آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔
Comments are closed.