پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے آخری ون ڈے میچ میں آئرلینڈ ویمن کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر کلین سوئپ کرتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئرلینڈ ویمن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پاکستان ویمن کو میچ جیتنے کے لیے 226 رنز کا ہدف دیا۔
آئرلینڈ ویمن 50ویں اوور میں 225 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، مہمان ٹیم کی جانب سے لیہا پال نے 65 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایمی ہنٹر 41 اور گیبی لیوئس 39 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔
پاکستان ویمن کی جانب سے غلام فاطمہ نے 34 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان ویمن نے 47.1 اوور میں 5 وکٹوں پر ہدف مکمل کر لیا۔
عمیہ سہیل 25 جبکہ سدرا نواز 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہیں، منیبہ علی نے 12 اور سدرا امین نے 10 رنز کی اننگز کھیلی۔
ٹیم کی جانب سے قابلِ ذکر پرفارمنس صدف شمس کی تھی، جنہوں نے 72 رنز بنائے جبکہ بسمہ معروف کے شاندار 57 اور عالیہ ریاض کے 23 رنز نے بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اسی میچ کے دوران بسمہ معروف نے اپنے ون ڈے کیرئیر کے تین ہزار رنز بھی مکمل کر لیے۔
غلام فاطمہ کو بہترین بولنگ پرفارمنس پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا جبکہ سدرا امین پلئیر آف دی سیریز قرار پائیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آئرلینڈ ویمن ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 12 نومبر سے شروع ہوگی۔
Comments are closed.