قومی اسمبلی کے اِن کیمرہ اجلاس کے سلسلے میں ارکانِ پارلیمنٹ اور شرکاء کی آمد جاری ہے۔
اس موقع پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کے علاوہ سب کو پارلیمنٹ ہاؤس سے واپس بھیج دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی، وزراء اور مشیران کے علاوہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عسکری حکام ملک کی سیکیورٹی کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز پر بریفنگ دیں گے۔
اس حوالے سے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کو آج اِن کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، ارکان چاہیں گے تو وہ سوالات بھی کر سکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ قطعاً کوئی ایسی بات نہیں کی جائے گی جس سے صورتِ حال خراب ہو بلکہ صورتِ حال کو بہتر بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی جائے گی۔
Comments are closed.