پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول کا بیان انتہائی ناسمجھداری کا ہے، آج صبح سے او آئی سی کے مہمان آنا شروع ہوگئے ہیں۔
اپنے بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بطور وزیرخارجہ بتاناچاہتا ہوں بھارت اس کانفرنس کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ امید ہے بلاول بھارت کے ایجنڈے کا حصہ نہیں بنیں گے، او آئی سی کا اجلاس، حکومت کا نہیں ریاست پاکستان کا ایونٹ ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پریشان ہمیں ہونا چاہیے جبکہ پریشان اپوزیشن والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کا آئینی اور قانونی انداز میں مقابلہ کریں گے، کسی رکن اسمبلی کو ووٹ دینے سے نہیں روکیں گے، ہم اپنے ممبران کو منانے کی کوشش کریں گے لیکن زبردستی نہیں کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ کے پاس نمبر پورے ہیں تو آپ گھبراہٹ کا شکار کیوں ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.