پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم نہیں حکومت خود آئی سی سی اجلاس میں رخنہ ڈالنے کی سازش کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلی اسلامی سربراہ کانفرنس ہمارے قائد ذوالفقار علی بھٹو شہید کا کریڈٹ ہے، ہم او آئی سی اجلاس میں رخنہ نہیں چاہتے ہیں، پی پی چیئرمین کے بیان کا غلط مطلب لیا گیا۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی عمران ٹائیگر فورس کے رکن بن چکے ہیں، وہ عدم اعتماد کی قرار داد جمع ہونے کے 14 دن میں اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 2/95 کے تحت اجلاس بلائےجانے کے 7 دن کے اندر ووٹنگ ہونی ہے، ووٹنگ کی تاریخ 28 مارچ بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر آئینی ذمہ داری پوری نہیں کرتے تو اپوزیشن جماعتیں دھرنا دیں گی، حکمران جماعت اپنے 172 ممبران کو کنٹرول کرے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک روک سکتے ہو تو روک لو، ہمارے پاس ایسا کھلاڑی ہے جس نے ایک بال پر 24 وکٹیں لی ہیں۔
Comments are closed.