بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

او آئی سی اجلاس: افغان وزیرِ خارجہ کابل سے اسلام آباد روانہ

افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی وفد کے ہمراہ کابل سے پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان وزیرِ خارجہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والے اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی نے پاکستان روانگی سے قبل کابل ایئر پورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان سر زمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ وفد کے ساتھ وزارتِ خارجہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔

افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں ہونے والا او آئی سی کا اجلاس افغانستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔

او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا کل اسلام آباد میں غیر معمولی اجلاس ہو گا جس میں شرکت کے لیے بوسنیا کی وزیرِ خارجہ اسلام آباد پہنچ گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.