بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

او آئی سی کے آفیشل ترانے کی لانچ کا اعلان

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا آفیشل ترانہ لانچ کیا جارہا ہے۔

 فواد چوہدری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ترانہ جمیل الدین عالی نے لکھا ہے،  ترانے کی تھیم ’اللّٰہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھو اور تفرقہ میں مت پڑو‘ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری پی ٹی آئی کے سرگرم رہنماؤں میں سے ایک ہیں ، اور اکثر و بیشتر اپنے بیانات کے باعث تنقید کا شکار بھی ہوتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ترانے کی تیاری میں جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی ہے۔

خیال رہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 22 اور 23 مارچ کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا، جس میں 48 ممبر ممالک کے وزرا شرکت کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.