بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اویس نورانی کا وزیراعظم سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے وزیر اعظم سے فوری مستعفی ہونے اور شفاف الیکشن کروانے کا مطالبہ کردیا۔

نظام مصطفیٰ ورکرز کنونشن سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد جعلی جمہوری حکومت نے عام آدمی کا بھرکس نکال دیا جبکہ ملک کی سالمیت کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔ 

شاہ اویس نورانی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے حقوق پر آج بھی صرف سیاست کی جا رہی ہے، اختیارات نہ ہونے کا رونا رونے والے کراچی کی تباہی کے ذمے دار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں اور بزدل رہنماؤں سے جان چھڑانا ہوگی۔

شاہ اویش نورانی نے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا بھی اعلان کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.