بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوگرا کی سمری تیار، پیٹرول پر 18، ڈیزل پر 33 روپے کی کمی متوقع، ذرائع

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری کی روشنی میں پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 33 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے اوگرا کی سمری منظوری کے لیے وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے، قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کب سے کی جائے گی، اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا۔

وزیراعظم نے گزشتہ روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں سمری تیار کی گئی ہے، وزارت خزانہ کارروائی مکمل کرکے سمری آگے بھیجے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.