آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مئی کے لیے ایل این جی کی قیمت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
اسلام آباد سے جاری اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 6 اعشاریہ 22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی اوسط قیمت میں 6 اعشاریہ 22 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21 اعشاریہ 83 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت میں 6 اعشاریہ 87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔
اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23 اعشاریہ 78 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔
Comments are closed.