بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اوگرا نے ستمبر کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت کا اعلان کردیا

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے ستمبر کے لیے لیکویڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی نئی قیمت کا اعلان کردیا۔

اوگرا کے اعلامیے کے مطابق اگست کے مقابلے میں ستمبر میں ایل این جی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا، سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.03 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 16.97 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

اوگرا اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی قیمت 17.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.