لیکویفائیڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کیلئے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.50 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوئی ہے۔
سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.33 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں0.51 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ ہوا، یوں سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 13.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
Comments are closed.