پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں لڑکی سے دوستی کرنے کے جرم پر لڑکے کو قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اوکاڑہ کے علاقے کرپارام فیکٹری میں 25 سال کے لڑکے کو مبینہ تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔
مقتول کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ محدث افضل کی لڑکی سے دوستی تھی، اسے لڑکی کےاہل خانہ نے قتل کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول محدث افضل کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.