پنجاب کے شہر اوکاڑہ میں گھریلو جھگڑے پر سفاک باپ نے فائرنگ کر کے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کر دیا۔
اوکاڑہ کی پولیس کے مطابق ملزم ریاض کا کسی بات پر اپنی 23 سالہ بیٹی تسلیم کے ساتھ جھگڑا ہو گیا۔
ملزم نے باتوں ہی باتوں میں طیش میں آ کر پستول نکالا اور فائرنگ کر دی، تسلیم بی بی گولیاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
قاتل باپ ریاض واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے مقتولہ نسیم بی بی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
Comments are closed.